17.5 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

گاجر کا حلوہ بنانے کا نیا اور آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کھانے کے بعد میٹھا کھانے کی عادت تقریباً سبھی کو ہوتی ہے اور موسم سرما میں اگر گاجر کا حلوہ نہ ملے تو سردی کا وہ لطف نہیں آتا جو آنا چاہیے۔

ویسے تو گاجر کا حلوہ بنانے کی بہت سی ترکیبیں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن اس بار ہم آپ کے سامنے لذیذ حلوہ تیار کرنے کا آسان طریقہ پیش کررہے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کراچی کے مایہ ناز شیف افضل نے گاجر کا حلوہ اور کھویا بنانے کا نیا انداز بتایا جو بہت کم وقت میں تیار ہوجاتا ہے اور گاجر کو کدو کش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔

- Advertisement -

شیف افضل نے حلوہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ درمیانے سائز کی ایک کلو گاجر کو چھیل کر اچھی طرح دھو لیں، اس کے بعد آدھا لیٹر دودھ اور ایک کپ پانی میں ثابت گاجریں ڈال کر اس کو اتنا ابالیں کہ گاجریں نرم پڑجائیں۔

اس کے بعد گاجروں کو اسی برتن کے اندر میشر سے میش کرلیں اور دو سے تین چھوٹی الائچی اور 200گرام چینی ڈال بھی ڈال دیں اور اس کو اتنا پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں ایک چمچ گھی شامل کریں۔

گھر میں کھویا بنانے کی ترکیب

ایک لیٹر دودھ کو تیز آنچ پر پکاتے رہیں جب تک وہ خشک نہ ہوجائے اور اگر پاکستان سے باہر موجود لوگ دودھ سے کھویا بنائیں تو وہ ایک چمچ گھی اس میں لازمی شامل کریں اور گھر میں بنایا ہوا کھویا اور میوہ جات گاجروں میں شامل کریں اور یہ بات یاد رکھیں کہ کھویا شامل کرنے کے بعد اسے بالکل بھی نہیں پکانا ورنہ گاجریں سخت ہوجائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں