اشتہار

سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلنے لگیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

جلد بازی میں ٹریفک قانون کو توڑنے کا نتیجہ بعض اوقات نہایت پریشان کن صورت میں بھی نکل آتا ہے، ایسے ہی ایک واقعے میں گاڑیوں کو ریورس میں چلنا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں سڑک پر گاڑیاں ریورس میں چلتی نظر آتی ہیں، معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں جلد بازی میں اپنی لین سے باہر نکل کر چل رہی تھیں، لیکن ’بدقسمتی‘ سے ان کا سامنا ٹریفک اہل کاروں کے کانوائے سے ہو گیا۔

بعض اوقات لوگ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ کا استعمال کرتے ہیں، یہ ٹھیک ہے لیکن تب تک جب تک ایسا کرنا اصول اور قانون کے خلاف نہ ہو۔

- Advertisement -

سڑک پر اگر گاڑیوں کی قطار بن گئی ہے تو آپ کو بھی آہستہ روی سے قطار ہی میں چلتے رہنا چاہیے، کیوں کہ اگر آپ نے لائن توڑی تو ٹریفک بری طرح متاثر ہو سکتا ہے اور یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ خطرناک بھی۔

یہی کچھ اس ویڈیو میں نظر آتا ہے، جس میں ایک تنگ سڑک دکھائی دے رہی ہے جہاں دو لین بنے ہوئے ہیں، جاتی ہوئی لین میں گاڑیوں کی قطار نظر آ رہی ہے جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔

ایسے میں پیچھے سے آنے والی ایک کار نے لائن توڑی اور مخالف سمت کے لین میں تیزی سے آگے گزر گئی، لیکن ویڈیو کے فریم میں وہ کار جلد ہی واپس ریورس میں آتی دکھائی دینے لگتی ہے، نہ صرف وہ بلکہ ایک اور کار بھی تھی جو شاید اس سے پہلے گزری تھی۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ریورس میں آنے والی دو کاروں کے آگے موٹر سائیکلوں پر ٹریفک اہل کاروں کا کانوائے آ رہا ہے۔ جلد باز ڈرائیوروں کو نہ صرف پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جرمانے کا بھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں