کراچی: عدالت میں پاسبان رہنما عثمان معظم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عثمان معظم کو رینجرز نے تین ماہ قبل دہشت گردوں کو پناہ دینے کے شبے پر فیڈرل بی ایریا سمن آباد سے گرفتار کیا تھا اور عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے عثمان معظم کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا گیا تھا۔
نوے روز کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد پاسبان رہنما کےخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
- Advertisement -
عثمان معظم پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے.