تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج، رکن اسمبلی بھی نامزد

گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر جمعے کے روز کارکنان سے مٹینگ کی۔

اس مٹینگ میں لیگی رہنما اور ایم پی اے نے کارکنان سمیت شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسایا اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔

گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں: اشتہاری اور مفرور مجرموں‌ کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف نے گزشتہ دنوں اہم رازوں سے پردہ اٹھانے کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کیں تھیں۔

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے تقاریر نشر ہونے کے بعد میڈیا چینلز کو پابند کیا کہ وہ کسی بھی مجرم اور مفرور شخص کی تقاریر ٹی وی پر نشر نہیں کریں، اگر ایسا کیا گیا تو قانون کے مطابق چینل کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -