اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن میں منحرف اراکین سے متعلق کیس دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان میں منحرف اراکین سے متعلق کیس دائر کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں کیس اسد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خطاب میں کہا کہ حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش ہوئی۔

دائر کردہ کیس میں کہا گیا کہ 20 سے زائد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران پارلیمنٹ منحرف ہوئے، منحرف ارکان کی وجہ سے اتحادیوں نے حکومت کا ساتھ چھوڑا، حکومت جانے سے ناقابلِ تلافی نقصان ہوگا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن ان منحرف اراکین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرا دیا گیا ہے۔

یہ ریفرنس پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسپیکر کو بھجوایا گیا ہے، جو پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر کے حوالے کیا۔

20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کرایا گیا ہے، ریفرنس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ منحرف ارکان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور اب متعلقہ ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیوں میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ریفرنس کے مطابق منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے، لیکن انہوں نے شوزکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا، اس لیے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں