بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ 13 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی درج نہ کیا جاسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ بلال یاسین کے بیان کے بعد درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اےبلال یاسین پرقاتلانہ حملےکامقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا، واقعےکو13 گھنٹے گزر گئے لیکن کوئی مدعی بھی سامنے نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بلال یاسین بیان دینےکےقابل نہیں ہیں، مقدمہ بلال یاسین کےبیان پردرج ہوگا۔

پولیس بلال یاسین کابیان لینےاسپتال پہنچ گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ علاقےمیں لگےسی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات کاآغازکردیاہے، تحقیقات کیلئے بلال یاسین کا بیان ضروری تھا۔

دوسری جانب بلال یاسین حملہ کیس میں سی ٹی اسکین رپورٹ سامنے آگئی ہے، ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ بلال یاسین کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ٹانگ کی ہڈی فریکچرہوئی،آپریٹ کردیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا بلال یاسین کادوسراکامیاب آپریشن صبح 5بجے کیا گیا ، جس میں ان کےپیٹ سےگولی نکال دی گئی اور انھیں سرجیکل ٹاور کے آئی سی یو وارڈ میں شفٹ کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں