اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت میں خاتون کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آنے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خاتون کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تھانہ آبپارہ پولیس نےجی سیون کی رہائشی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ، مقدمے میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان حفیظ اور عبدالصبور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتےتھے، ملزمان راولپنڈی چکری روڈ کے رہائشی ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے نازیبا تصاویر اہل خانہ اور محلے داروں کو بھیجیں جبکہ محلے کی دیواروں پر بھی تصاویر چسپاں کیں۔
آئی جی اسلام آباد نے آبپارہ میں خاتون کو بلیک میل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم حفیظ کو گرفتار کرلیا ہے۔