ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پنجاب حکومت کے لا افسران کی برطرفی کا کیس، ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے لا افسران کی برطرفی کے کیس میں سپریم کورٹ نے تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیے، عدالت نے رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سے زیرالتوا کیس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لا افسران کی برطرفی کے کیس میں پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر تمام اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل، ایڈووکیٹ جنرلز کو کیس سے آگاہ کر دیا تھا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ اسی نوعیت کا کیس پشاور میں جسٹس مسرت ہلالی سن چکی ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں لارجربینچ بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا کسی کو میری بینچ میں موجود گی پر اعتراض ہے؟ جس پر وکلا کا کہنا تھا کہ فریقین میں سے کسی بھی وکیل کو جسٹس مسرت ہلالی کے بینچ میں شامل ہونے پر اعتراض نہیں،

- Advertisement -

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے دیا جائے، سپریم کورٹ کا فیصلہ تمام حکومتوں پر لاگو ہوگا، تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کیے جائیں۔

درخواست گزار کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ عدالت کیس کو میرٹ پر سن کر فیصلہ کر دے، دیگر صوبوں اور وفاق میں اگست میں نگران حکومتیں بننے کو ہیں، دیگر صوبوں میں نگران حکومتیں بننے کے انتظار سے کیس تاخیر کا شکار ہو گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ کیس نگران حکومتوں کے اختیارات کا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون طے کرے گا، دیگر صوبوں کو سننا ضروری ہے۔

کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں