منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

2 بچیوں کو کرنٹ لگنے کا کیس، محکمہ بجلی کے تین افسران گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں دو بچیوں کو کرنٹ لگنے کے کیس میں محکمہ برقیات کے ایکسیئن، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کمشیر کے علاقے باغ میں گزشتہ دنوں محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث کرنٹ لگا تھا جس کا مقدمہ ے مقدمے میں مقامی عدالت نے ایکسیئن، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی۔

ضمانت منسوخی کے فوری بعد پولیس نے آزاد کشمیر کے محکمہ برقیات کے ایکسیئن، ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹ اور لائن مین کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ برقیات کی غفلت کے باعث دو کمسن بچیوں کا مین لائن سے کرنٹ لگا تھا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں