جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

براہمداغ بگٹی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے پر کالعدم بی آرپی کے سربراہ براہمدغ بگٹی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق براہمداغ بگٹی نے گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر موددی کے بلوچستان پر آنے والے متنازعہ بیان کا خیرمقدم کیا تھا، جس پر پاکستان ورکر پارٹی کے رہنماء خدائی دوست کاکڑی کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی میں براہمداغ بگٹی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

پاکستان ورکر پارٹی کے رہنماء نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ’’براہمداغ بگٹی نے بھارتی وزیراعظم کے متنازعہ بیان کی حمایت کر کے خود کو سہولت کار ثابت کردیا ہے‘‘۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ’’کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی کے سربراہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے اور انہیں پاکستانی قوانین کے مطابق سزا دی جائے‘‘۔

یاد رہے نوابزادہ براہمداغ بگٹی نے 17 اگست کو بھارتی وزیر اعظم کے بلوچستان کے حوالے سے متنازعہ بیان کا خیر مقدم کیا تھا، اس عمل کے خلاف بلوچستان کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گئے تھے جس میں مظاہرین نے براہمداغ بگٹی اور نریندر موودی کے پتلے بھی نذر آتش کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں