کراچی : لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،بچی کے والد نے کہا کہ واقعے میں نشے کا عادی بھائی ملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں 12 سالہ بچی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ مقتولہ کےوالدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے بتایا کہ واقعےمیں نشےکاعادی بھائی ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں زیادتی اورقتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، ملزم مجیب اللہ واقعے کے بعد سے فرار ہے۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں سفاک چچا نے مبینہ طور پر 11 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔
پولیس کا بتانا تھا کہ بچی کی لاش گھر سے برآمد ہوئی جبکہ لاش ملنے کے بعد سے اس کا چچا فرار ہے ۔
تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر پولیس کو بچی کی خودکشی کی اطلاع دی گئی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کرایا تو زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹرز نے پولیس کو بتایا تھا کہ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی موت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔