لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے نجی تھیٹر میں ڈانسر کی کپڑے بدلنے کی ویڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اداکارہ خوشبو خان سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے نے مقدمہ تھیٹر مالک کی مدعیت میں خوشبو خان ،عمران شوکی، کاشف چن اور احمد کے خلاف تھیٹر مالک کی مدعیت میں درج کیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ویڈیوز خفیہ موبائل کیمرے سے بنائی گئیں۔ ويڈيو بنانے والے ملزم کاشف چن کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق کاشف چن چار سال سے شاليمار تھيٹر ميں پرفارم کر رہا ہے۔
گرفتار ملزم کاشف چن نے اپنے ابتدائی بیان میں ایف آئی اے کو بتایا کہ وہ چارجنگ کے بہانے موبائل اداکاراوں کے کمرے ميں رکھ آتا تھا۔
کاشف نے ایف آئی اے کو بیان دیا کہ ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان کے کہنے پر بنائيں،اداکارہ نے معاوضہ ڈبل کرنے اور ايک لاکھ ايڈوانس ليکر دينے کا لالچ ديا تھا، ويڈيوز اداکارہ خوشبو خان نے اپنے گھر بلا کر ليں۔