کراچی: مچھرکالونی واقعے کی آڑ میں ریاست مخالف نعرے بازی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں مچھر کالونی واقعے کی آڑ میں ریاست مخالف نعرے بازی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
آرٹلری میدان تھانےمیں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، پریس کلب کے باہر احتجاج مچھر کالونی واقعے پر کیا گیا تھا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ احتجاج مختلف پارٹیوں کی جانب سے کیا گیا تھا، دس سے زائد افراد نے ریاست مخالف نعرے بازی شروع کی۔
متن کے مطابق 200کےقریب مظاہرین کواکسانےکی کوشش کی گئی، 8 سے زائد ملزمان نے اکسا کر بلوہ کروانے کی کوشش کی۔
ملزمان انعام عباسی، الہی بخش بکک، سارنگ جویو مظاہرین کو اکساتے رہے، اعجاز سامیٹ، آزاد جتوئی، نظام نورانی، مجید لونڈ اور رشید کھوسو بھی شامل ہیں، ملزمان کے ساتھ موجود دیگر نامعلوم ساتھی بھی شریک رہے۔
ملزمان کے خلاف سرکار مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔