بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پولیس اہلکارکے ساتھ بد معاشی سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدر کو بھاری پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سابق وزیر اعظم کے دامادکیپٹن صفدرکو پولیس اہلکاروں کےساتھ ہاتھا پائی مہنگی پڑگئی، کیپٹن صفدر سمیت پندرہ افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارکےساتھ بدمعاشی کیپٹن صفدر کو بھاری پڑگئی، لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور پولیس اہلکاروں میں ہاتھا پائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمہ تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا۔

اسلام پورہ پولیس نے ایس ایچ او کی مدعیت میں کیپٹن صفدر سمیت 15 نامعلوم افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

- Advertisement -

گذشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنوں نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور پولیس کے ساتھ دھکم پیل کی ۔

پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے افراد کو گرفتار کرنا چاہا کیپٹن صفدر درمیان میں آگئے، کیپٹن صفدر نے ایک اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا اور اسے مارنےآگے بڑھے اور دھمکیاں بھی دی جبکہ پیچھے سے آنے والے اہلکار نے ان سے ڈنڈا چھین لیا تھا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے 6 جولائی کو ایوان فیلڈ ریفرنس میں نواشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بعد ازاں سلام آباد ہائی کورٹ نے مختصر فیصلے میں نوازشریف، مریم اورصفدر کی سزائیں معطل کرکے تینوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں