اسلام آباد : سابق صدرآزاد جموں کشمیر سرداریعقوب اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سردار یعقوب اور فہد یعقوب کی ایما پر ہماری زمین پر قبضے کی کوشش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرآزاد جموں کشمیر سردار یعقوب اوربیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تھانہ لوہی بھیر میں زمیندار شعیب کی درخواست پر درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا سرداریعقوب، فہدیعقوب کی ایماپرہماری زمین پرقبضےکی کوشش کی گئی، قبضے سے روکنے پر میرے بھائی کو گولی مارکر زخمی کر دیاگیا۔
یاد رہے واقعہ گزشتہ روز موضع لدھیوٹ سیداں میں پیش آیا تھا۔
خیال رہے سردار محمد یعقوب آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے تین بار رکن منتخب ہوچکے ہیں، 6 جنوری 2009 کو وزیراعظم آزاد کشمیر جبکہ 25 اگست 2011ء کو آزاد کشمیر کے بائیسویں صدر منتخب ہوئے تھے۔