اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

لڑکی سے مبینہ زیادتی ، اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: لڑکی سے مبینہ زیادتی پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں تھانہ اروپ کے علاقہ بسم اللہ کالونی میں اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کے مطابق متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرواجا رہا ہے اور رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے، میڈیکل میں زیادتی ثابت ہونے پر اے ایس آئی کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور اگر الزام غلط ہوا تو مدعیہ کے خلاف 182 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -

متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ دس روز قبل اوباش نوجوانوں نے میرے کپڑے پھاڑے تھے، جس کی 15 فائیو پر کال کی، جس پر اے ایس آئی مبشر انکوائری کرنے گھر آیا تو اس نے زیادتی کا نشانہ بنایا، اے ایس آئی مبشر مقدمہ درج کروانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یاد رہے کہ دس روز قبل متاثرہ لڑکی نے اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگایا تھااور بعدازاں متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں پولیس اہلکار کے زیادتی کرنے کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اے ایس آئی مبشر نے مجھے کہا کہ آپ میری بیٹی کی طرح ہواور اس کے بعد لڑکی نے دوبارہ اے ایس آئی پر زیادتی کا الزام لگا دیا۔

لڑکی کے متنازعہ بیانات پر ایس پی صدر اور ایس پی سول لائن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سی پی او رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ واقعہ کی سو فیصد میرٹ پر تفتیش کی جا رہی ہے اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں