اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، ایف آئی آردفعہ ’ٹوئنٹی فائیو ڈی ‘کےتحت کاٹی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد کو فون پر دھمکیاں دینے کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
سابق وزیرداخلہ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ وارث خان میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا،مقدمےمیں 25 ڈی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
پولیس نے فون نمبروں کی مدد سے نامعلوم ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
مزید پڑھیں : شیخ رشید کو دھمکی آمیز فون کال موصول ہونے کا انکشاف
گذشتہ روز عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، اس حوالے سے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے فون پرملنے والی دھمکیوں کیخلاف تھانہ کوہسار میں درخواست بھی دی تھی۔
شیخ رشید نے درخواست میں دھمکی آمیز کال کا نمبر بھی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لال حویلی کے لینڈ لائن نمبر پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی۔