جڑانوالہ : پنجاب کے شہر جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس نے مقدمےمیں نامزد 29 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ واقعے کے ذمہ داران کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ میں دہشتگردی، اقدام قتل، مزاحمت ،توہین مذہب سمیت 18 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔
مقدمے میں 34 نامزد اور 600 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے مقدمےمیں نامزد 29 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کے حملےسے ایس ایچ او سمیت پولیس ملازمین بھی زخمی ہوئے، مظاہرین نے جتھےکی شکل میں توڑپھوڑ،جلاؤ گھیراؤ کیا اور پرتشدد ہجوم کو شیلنگ کرکے کنٹرول کیا گیا۔
یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔