جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسر کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کے خلاف جنسی راسانی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنسی ہراسانی کے مقدمے میں اسیت کمار مودی کے علاوہ ڈرامہ سیریل کے ایگزیکٹو پروڈیوسر اور آپریشنز ہیڈ کو بھی نامزد کیا گیا۔

پوائی پولیس تھانے کے ایک آفیسر نے تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں انڈین پینل کوڈ کی دفعات 509 اور 354 اے شامل ہیں۔

- Advertisement -

پولیس آفیسر کے مطابق ایف آئی آر ایک اداکارہ کی شکایت کے بعد درج کی گئی تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس نے اداکارہ کا نام ظاہر نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں ’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ جنیفر بنسیوال نے پروڈیوسرز پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا۔

جنیفر بنسیوال نے پروڈیوسر اسیت کمار مودی، پروجیکٹ ہیڈ سہیل رمانی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر جتن بجاج کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔

جنیفر بنسیوال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 7 مارچ کو میں نے شو کی آخری قسط ریکارڈ کروائی، اس دن میری شادی کی سالگرہ اور ہولی تھی جس کیلیے میں نے چھٹی مانگی لیکن میرے ساتھ پروڈیوسرز نے بُرا سلوک کیا، جب میں زبردستی جانے لگی تو میری گاڑی کو روکا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’سیٹ پر میرے علاوہ سب کو چھٹی ملی لیکن میری ایک نہ سنی گئی۔ میں زبردستی وہاں سے نکلی اور پھر واپس نہیں گئی۔ 24 مارچ کو انہوں نے مجھے ایک نوٹس ارسال کیا جس میں الزام لگایا گیا کہ میرے شو چھوڑ جانے سے بھاری نقصان پہنچا۔‘

’مسز روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کہنا تھا کہ میں نے 8 اپریل کو اسیت موت، سہیل رمانی اور جتن بجاج کو قانونی نوٹس بھیجا جبکہ سرکاری حکام کو بذریعہ ای میل اس بارے میں آگاہ کیا لیکن سامنے سے کوئی جواب نہیں ملا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے کی جانچ پڑتال ہو رہی ہوگی۔

اداکارہ کے جنیفر بنسیوال کے الزامات اور پوائی پولیس تھانے میں درج مقدمے پر اب تک پروڈیوسرز کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں