اشتہار

مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے مفتی تقی عثمانی پرمبینہ حملےکا مقدمہ درج کرلیا ، مقدمےمیں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے مفتی تقی عثمانی پر مبینہ حملے کی کوشش کرنے والے ملزم عاصم لئیق کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ، مقدمہ عوامی کالونی پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمےمیں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہے ، ملزم کوعدالت میں پیش کرکےریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہل کاروں نے مفتی تقی عثمانی پر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لیا تھا اور تفتیش کے دوران مشتبہ شخص اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

ملزم نے بیان مین کہا بیوی ناراض ہوکر چلی گئی تھی،گھریلو پریشانی کا شکار تھا،مفتی صاحب سےدعا کراناچاہتا تھا جبکہ مفتی تقی عثمانی نے بتایا فجرکے بعد ایک شخص نے علیحدگی میں بات کرنا چاہی اور قریب جانے پرچاقو نکال لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم 2 سال سے مختلف نوعیت کے ذہنی امراض کا شکار ہے، ملزم گلشن اقبال کے ذہنی امراض کے کلینک سے علاج کر رہا ہے، اور اس نے رابعہ سٹی میں اسٹیٹ ایجنسی بھی کھول رکھی ہے۔

تفتیشی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی ڈی حکام نے زیر حراست ملزم سے سوالات اور پوچھ گچھ مفتی تقی عثمانی و دیگر علما کی موجودگی میں کی، ابتدائی طور پر ملزم ذہنی امراض کا شکار نظر آتا ہے، اور دہشت گرد کارروائی کے امکانات بظاہر نظر نہیں آ رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں