پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

قرض سے پریشان شخص کی بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی، واقعہ کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : قرض سے پریشان شوہر کی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے بھڑولیاں والا میں بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے اسی گاؤں میں مقیم ملزم طاہر کے بڑے بھائی سجاد کی درخواست پر چوہرے قتل اور خودکشی کے افسوس ناک واقعے کا مقدمہ درج کیا۔

- Advertisement -

مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مدعی سجاد نے بتایا کہ وہ نماز فجر کے بعد مسجد میں موجود تھا کہ اس کا بھائی طاہر ایک تحریر لے کر پریشانی کے عالم میں وہاں پہنچا۔

ملزم طاہر کے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ طاہر نے انہیں وہ تحریر دیتے ہوئے اپنی بیوی اور تینوں بیٹیوں کو حالات سے تنگ آ کر قتل کرنے اور خود زہریلی گولی کھانے کا بتایا اور کہا اس واقعے میں کوئی اور شخص ملوث نہیں ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق طاہر کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

مدعی سجاد کے مطابق وہ بھائی کے گھر پہنچا تو وہاں چارپائیوں پر بھابی اور بھتیجیوں کی لاشیں ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں