اشتہار

سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور:سابق صدر سپریم کورٹ بارلطیف آفریدی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم نے بار روم آتے ہی پستول سے لطیف آفریدی پرفائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر سپریم کورٹ بارلطیف آفریدی کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، سنگین خان ایڈووکیٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس میں قتل کی دفعہ شامل کی گئیں ہیں۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ واقعے کے وقت لطیف آفریدی کےساتھ موجود تھا، ملزم وکلا کے لباس میں ملبوس تھا اور اس کو پہلے سے جانتےتھے۔

- Advertisement -

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزم نے بار روم آتے ہی پستول سے لطیف آفریدی پرفائرنگ کی، لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے پر خاندانی دشمنی میں قتل کا الزام تھا، لطیف آفریدی اس کیس میں عدالت سے پہلے ہی بری ہوچکے تھے۔

دوسری جانب سابق صدرسپریم کورٹ بار کے بیٹے دانش آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حملہ آور کےساتھ ہماری خاندانی دشمنی چلی آ رہی ہے تاہم مقدمہ درج کرلیا ہے ، عدالت سے انصاف کی توقع ہے۔

یاد رہے معروف قانون دان عبدالطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے، پشاور ہائی کورٹ بار کے احاطے میں لطیف آفریدی پر فائرنگ کی گئی،انھیں زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا تھا عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں، حملہ آورعدنان سمیع آفریدی کو اسلحہ سمیت موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

بعد ازاں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے پشاور میں سینئر قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کی کال دیتے ہوئے وکلا سے ملک بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کی اپیل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں