ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر حسین کے قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر حسین کےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ، مقتول کے بھائی نے پولیس کوبیان دیا اظہر حسین کو بد ترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہر حسین کے قتل کا مقدمہ ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ہم زلف محبوب اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ، قتل کے مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

مقتول کے بھائی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اظہر حسین کو بد ترین تشدد کےبعد قتل کیا گیا ، پولیس نے اظہر حسین کے قتل اور تشدد کے مقدمہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یاد رہے اظہر خان ملیر رفاہ عام سوسائٹی کا رہائشی اور 3 جون سے لاپتہ تھا، میت رکھوانے والے شخص نے سرد خانے کو غلط معلومات فراہم کیں۔

اظہر خان ایس بی سی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے، ان کی ملیر میں پوسٹنگ تھی، متوفی جانوروں کے بیوپاری کے طور پر کام بھی کرتے تھے۔

بعد ازاں ایس بی سی اے کے مقتول اسسٹنٹ ڈائریکٹر اظہرحسین کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا ، جس میں ان کے سر، ہاتھوں اورگردن پر تشدد کے نشانات تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں