بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

اے آر وائی کیخلاف مقدمات اور ہیڈ آف نیوز عماد یوسف کی گرفتاری سپریم کورٹ میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اے آر وائی کیخلاف مقدمات اور ہیڈآف نیوزعماد یوسف کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اے آروائی کیخلاف مقدمات اور ہیڈآف نیوزعماد یوسف کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست أظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ، درخواست صدر پی یو جے شہزاد بٹ ، اے آر وائی کے رپورٹر اور سول سوسائٹی نمائندے نے دائر کی۔

- Advertisement -

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے ایک ہی واقعے پر اسلام آباد ،کراچی میں 2مقدمات درج کیے ،ایک ہی واقعے کے دو مقدمات درج نہیں ہو سکتے۔

درخواست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق ایک ہی ایف آئی آر پر کارروائی ہو سکتی ہے، ایک واقعےکی 2ایف آئی آرز سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمےمیں اے آر وائی نیوز کے سی ای او سمیت انتظامیہ کو نامزد کیا گیا، پولیس نے اے آر وائی کے ہیڈ آف نیوزعماد یوسف کو غیر قانونی گرفتار کیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیمرا نے تعطیل کےروزآفس کھول کرنوٹس بھجوایا اور ساتھ چینل کو بند کر دیا ، پیمرا کا عمل بدنیتی ثابت کرتا ہے، پیمرا کی کارروائی شروع ہونے کے بعد فوجداری کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

عدالت اے آر وائی نیوز کے خلاف کارروائی روکنے اور گرفتار اےآروائی کے ہیڈ آف نیوز عمادیوسف کی فوری رہائی کا حکم دے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں