جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعد رضوی سمیت کالعدم ٹی ایل پی کارکنوں کیخلاف مقدمات درج

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی سمیت سیکڑوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ‏کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران پُرتشدد واقعات پر پولیس نے کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں کیخلاف ‏مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مقدمات تھانہ صدر اور تھانہ سٹی وزیر آباد میں درج کیے گئے جس میں سعد رضوی اور ان کے بھائی سمیت ‏‏207 افراد نامزد ہیں۔ مقدمات میں 600نامعلوم افراد بھی شامل کیے گئے ہیں۔ ‏

ایف آئی آر کے مطابق روڈ بلاک، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت تمام کام سعد رضوی کے ایما پر ہوئے، مقدمات ‏لاؤڈاسپیکر ایکٹ ،کارسرکارمیں مداخلت،روڈبلاک کی دفعات کےتحت درج کی گئی ہیں۔

حکومت پاکستان اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکومتی ٹیم اور ٹی ایل پی کے درمیان ‏ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے ‏پانے والے معاہدے کے چند نکات سامنے آئے ہیں تاہم تحریری نکات جلد ‏جاری کیے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج آج ختم کر دیا جائےگا اور احتجاج کے شرکا کےخلاف ‏‏کارروائی نہیں کی جائےگی، شرکاء پرُامن طریقےسے اپنےگھروں کوروانہ ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں