تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

کیش وین لوٹنے والا گروہ گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

گوجرانوالہ : کیشن وین سے کروڑوں روپے لوٹنے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور کروڑوں کی رقم برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کرنے والا گروہ پکڑا گیا، مسلح افراد15 فروری کو بینک کی کیش وین سے 10 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اڑتالی ورکاں میں کیش وین لوٹنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9کروڑ74لاکھ روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے ایک ماہ قبل نجی بینک کی کیش وین سے 10 کروڑ 8لاکھ روپے لوٹے تھے، کیش وین شیخوپورہ سے رقم لے کر گوجرانوالہ آرہی تھی، ملزمان نے امیر بننے کیلئے فلم دیکھ کر کیش وین لوٹنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان پہلے تو کئی روز تک اس گاڑی کے مختلف روٹس کی ریکی بھی کرتے رہے، ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور، وہاڑی اور شیخوپورہ میں لوکیشن بدلتے رہتے تھے۔

سی پی او گوجرانوالہ نے مزید بتایا کہ ملزمان نے لوٹی ہوئی رقم گھر کے صحن، کھیت اور بھوسے کے ڈھیر میں چھپا رکھی تھی۔

Comments

- Advertisement -