پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بینکوں سے کیش نکلوانے پر 10 ماہ میں کتنے ارب روپے بہ طور ٹیکس جمع ہوئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف بی آر نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال 10 ماہ میں 10 ارب روپے جمع کیے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے بینکوں سے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا ہوا ہے، گزشتہ دس ماہ میں 10 ارب روپے ان بینکوں نے وصول کیے جن کے مرکزی دفتر کراچی میں ہیں۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 231 اے بی کے تحت بینکوں سے کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس عائد ہے، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں سے 50 ہزار کیش پر 0.60 فی صد ایڈوانس ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایک دن میں پچاس ہزار کا کیش نکلوانے پر نان فائلر سے 300 روپے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جن افراد کا نام ایکٹو ٹیکس لسٹ میں نہیں ہے، اُن سے بینک ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کر رہے ہیں، نان فائلرز اگر اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ سے بھی 50 ہزار روپے کیش نکالے گا تو 300 روپے ٹیکس عائد ہوگا۔

ٹیکس ماہرین کا کہنا ہے کہ نقد رقم نکالنے پر یہ ود ہولڈنگ ٹیکس ایڈجسٹ بھی کرایا جا سکتا ہے، کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مقصد نان فائلرز سے ٹیکس وصولی کرنا ہے، اور انھیں ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس سے نان فائلرز سے ٹیکس وصولی کے ساتھ نیٹ کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں