جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فلم ہومن جہاں کی کاسٹ کراچی کی مقامی یونیورسٹی پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آروائی فلمز اور دی ویژن فیکٹری فلمز کی جانب سے پیش کی جانے والی فلم ہومن جہاں کی کاسٹ کراچی کی مقامی یونیورسٹی پہنچ گئی۔

کراچی کی گرین ویچ یونی ورسٹی میں فلم ’ہو من جہاں ‘کی کاسٹ فلم کی پروموشن کے لیے پہنچی، جہاں طالبعلوں نے فلم کی کاسٹ سے فلم کے متعلق
خوب سوالات کیے۔

اے آر وائی فلمز اور دی ویثر ن فیکٹری فلمز کے تحت بننے والی فلم ’ہو من جہاں‘کی کاسٹ جن میں مائرہ خان، شہریار منور ، سونیا جہاں اور عدیل حسین گرین ویچ یونیورسٹی پہنچے، جہاں طلب علموں نے فلم کے متعلق خوب سوالات کیے اور خوب سیلفیاں بھی لیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر فلم کی کاسٹ نے طالعموں کے ساتھ فلم ہومن جہاں کے گانے شکر ونڈا پر ڈانس بھی کیا ، واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان نے شکر ونڈاں گانے کی ڈب میش مقابلے کا بھی اعلان کیا تھا ان کا کہنا تھا کہ جس ویڈیو پر سب سے زیادہ لائکس ہونگے اسے ہو جہاں کی کاسٹ سے ملنے کا موقع ملے گا۔

Mahira, Sheheryar & Adeel doing Shakarwandaan wih CBM StudentsThe cast of Ho Mann Jahaan performing on #shakarwandaan with the students of Institute of Business Management (CBM) today Mahira Khan Sheheryar Munawar Siddiqui #adeelhusain #homannjahaan #aryfilms

Posted by ARY Films on Monday, December 7, 2015

فلم کی کاسٹ نے طلب علموں کو بتایا کہ پاکستان میں بھی معیاری فلمیں بننا شروع ہوچکی ہیں ’ہومن جہاں‘بھی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی ، فلم یکم جنوری کو سیمنا گھروں کی زینت بنے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں