بلی نے ایک چھلانگ لگائی اور کتے کی گردن پر جھپٹا مار کر پھر اسے اس طرح دبوچ کر اٹھایا کہ اس نے کتے کو زمین پر پٹخ ڈالا ویڈیو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک حیرت انگیز ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک بلی نے کتے کے ساتھ ایسا کیا کہ آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ بلی بھی ایسا کر سکتی ہے۔
کتوں اور بلیوں کی مضحکہ خیز ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور صارفین ان کی خوبصورت ویڈیوز دیکھنا پسند بھی کرتے ہیں۔ ایسی کئی ویڈیوز آپ نے دیکھی ہوں گی جن میں کتے اور بلی کے درمیان گہری دوستی اور محبت نظر آتی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ بلی اور کتا آمنے سامنے کھڑے ہیں، پھر اچانک بلی بہت تیزی سے چھلانگ لگاتی ہے اور کتے کی گردن پکڑ کر اسے بڑی طاقت سے مروڑ کر چھوڑ دیتی ہے۔ اسی دوران کتا بری طرح قلابازی کھاتا ہوا زمین پر جاگرتا ہے۔
Woowpic.twitter.com/WNFMxb6LbD
— Figen (@TheFigen_) August 15, 2023
یہ ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی حیران رہ جائے گا اور سوچے گا کہ بلی نے یہ کیسے کر دیا؟ بلی کی طاقت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے کہ جس کے سامنے کتا بھی کمزور ہوگیا۔ اس ویڈیو کو ایکس پر شیئر کیا گیا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 1.2 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
لوگ اس ویڈیو پر کافی تبصرے کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیا حیرت انگیز اسٹنٹ ہے۔ ایک اور نے لکھا کہ اس بلی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ اس ویڈیو کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ تبصرہ کرکے ہمیں بتائیں۔