بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

بلی کے ساتھ جن، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

غیر مرئی (انسانی آنکھ) کو نظر نہ آنے والی مخلوق کی موجودگی کے بارے میں اگر کسی کو علم ہوجائے تو وہ خوف زدہ ہوجاتا ہے۔

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی ویڈیوز سامنے آتی ہیں جن میں پراسرار مخلوق کی موجودگی کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے، عام طور پر ایسی ویڈیوز میں پراسرار حرکت یا سفید دھواں نظر آتا ہے۔

ایک روز قبل ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی کے پیچھے پیچھے بلی جن چل رہی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی جتنی بڑی ہے پراسرار مخلوق بھی اُتنی ہی بڑی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیپشن لکھا گیا ہے کہ ’بلی اپنے جن دوست کے ساتھ گھوم رہی ہے‘۔

ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے جن میں سے کچھ نے اسے ترمیم شدہ قرار دیا جبکہ چند ایسے تھے جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج پر یقین کیا اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی بتایا۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’ہوسکتا ہے یہ کوئی مخلوق ہی ہو‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ بلی نے اپنی جیسی جن بلی سے دوستی کی ہوئی ہے اور وہ ساتھ ساتھ گھوم رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں