اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

بلی نے مالک کی محنت پر پانی پھیر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: ملائیشیا میں ایک پالتو بلی نے مالک کی محنت پر پانی پھیر دیا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علم عاطف عدلان بن محمد حنیفیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اُن کی بلی تعلیمی ڈگری چبا گئی۔

عاطف عدلان نے بتایا کہ انہوں نے یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے معاشیات ، اکاؤنٹنگ مینیجمنٹ میں  بی ایس سی آنرز  کیا جس کی ڈگری جولائی میں یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی تھی۔نوجوان نے بتایا کہ میکا نے ڈگری چبا لی۔

عدلان نے بلی اور ڈگری کی تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں۔

ملائیشین شہری کی یہ پوسٹ خوب وائرل ہوئی اور دیگر صارفین کا بھی کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے کیونکہ ہماری بلی اہم  دستاویزات کھا چکی ہے۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ بلی نے صرف ڈگری نہیں چبائی بلکہ کمرے میں رکھے اور بھی کاغذ خراب کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں