منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آگ میں جھلس جانے والی بلی نے عمارت سے چھلانگ لگا دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست نیویارک کے علاقے ہارلیم میں واقع ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

دی سن کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو منزلہ عمارت کی بالائی منزل پر خوفناک آگ لگی ہوئی ہے جبکہ بلی اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکی میں لٹکی ہوئی ہے۔

اس عمارت کے نیچے پولیس اہلکار ، ریسکیو حکام کے ساتھ موجود تھے مگر انہیں اوپر جانے کی جگہ نہ مل سکی۔

خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ جب اہل خانہ باہر آگئے تو انہیں اپنی بلی کا خیال آیا۔

اس دوران انہوں نے جب اوپر دیکھا تو بلی کھڑکی میں لٹکی ہوئی مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی کے جسم کا پچھلا حصہ جھلسا ہوا تھا، پولیس اہلکاروں نے بلی کو چمکار کر بلانے کی کوشش کی مگر وہ خوف اور تکلیف کی وجہ سے کچھ کرنے کے قابل نہیں تھی۔

اہلکاروں نے مالک کو بلا کر بلی کو بلایا تو اُس نے چھلانگ لگا دی۔ بلی جب نیچے آئی تو اُس کا جسم جھلسہ ہوا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں