تازہ ترین

پالتو بلّی نے شیرخوار بچی کی جان لےلی

کیو : یوکرین میں پالتو بلّی نے واکر میں سوتی ہوئی نو ماہ کی بچی کی جان لےلی۔

تفصیلات کے مطابق میں یوکرین میں ایک پالتو بلّی نے اپنی ہی مالکن کی الگزینڈرا نامی شیر خوار بچی کو دم گھوٹ کر قتل کردیا جو آرام سے اپنی واکر میں سورہی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 22 سالہ ماں جب شیر خوار کے پاس پہنچی تو بلّی بچی کے منہ پر بیٹھی ہوئی تھی۔

بچی کی ماں سنیزہینا نے بلّی کو ہٹا کر جلدی سے شیرخوار کو گود میں اٹھایا لیکن اس کا دم گھٹ چکا تھا اور وہ سانس لینے سے قاصر تھی۔

میڈیکل عملے کا کہنا ہے کہ واکر سے دودھ کی بو آرہی تھی اور وہ ایک گرم جگہ تھی اس لیے بلّی گرمائش لینے کےلیے واکر میں چڑھ گئی۔

مزید پڑھیں : امریکا میں‌ بلّی باغی قرار، ویڈیو دیکھیں

منشیات اسمگلنگ میں ملوث بلّی گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی پورسٹ مارٹم میں بتایا گیا کہ الگزینڈرا کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے، جسم پر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الگزینڈرا 22 سالہ خاتون سینزہینا کی اکلوتی بیٹی تھی۔

Comments

- Advertisement -