تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

بلی نے ریلوے اسٹیشن پر کھلبلی مچا دی، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

لندن : بلی کی معصومانہ حرکت نے ریل گاڑی کو چلنے سے روک دیا، بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک دلچسپ رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن پر بلی کی معصومانہ حرکت کی وجہ سے انتظامیہ سر پکڑ کر بیٹھ گئی۔

خبر کے مطابق لندن سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کی چھت پر ایک بلی کسی طرح چڑھنے میں کامیاب ہوگئی، اس دوران ٹرین کی روانگی کا وقت بھی آپہنچا۔

ریلوے اسٹیشن کی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح بلی ٹرین سے اتر جائے لیکن بڑے مزے کے ساتھ ٹرین پر مٹر گشت کرتی رہی۔

کافی دیر تک کئی بار کوشش کے باوجود اسے چھت سے نہ اتارا جا سکا جس کے وجہ سے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

بالآخر انتظامیہ کی تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد بلی چھت سے ٹرین کے قریب ایک ڈبے پر کود کر بھاگ گئی، مذکورہ بلی ٹرین کی چھت پر کیسے چڑھی یہ معلوم نہ ہو سکا تاہم بلی کے ٹرین پر چڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس حوالے سے ریلوے اسٹیشن منیجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ٹرینوں کی آمدورفت کے موقع پر اکثر پرندوں کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بلی کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔

Comments

- Advertisement -