اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلی کی طوطے کو دیکھ کر چالاکی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اکثر لوگوں بلیوں کو پسند کرتے ہیں اور انہیں اپنے گھروں میں پالتے ہیں یہاں تک کہ انہیں اپنے ساتھ کھانا بھی کھلاتے ہیں اور ان کے رہنے کے لیے الگ سے جگہ مخصوص کی ہوئی ہوتی ہے۔

لیکن بلیاں بعض اوقات ایسی کوئی شرارت کرجاتی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہے اور لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک بلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے چہروں پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کمرے میں بلی موجود ہے اور طوطا اوپر کسی جگہ پر بیٹھا ہوا ہے۔

بلی طوطے کو شکار کرنے کے جتن کررہی ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ طوطے کی نظر اچانک بلی پر جاتی ہے۔

جیسے ہی طوطا دیکھتا ہے تو بلی دیوار پر اپنے ہاتھ ہلکے سے مارنا شروع کردیتی ہے جسے تاثر دے رہی ہو کہ وہ تو دیوار چیک کررہی تھی۔

بلی کی یہ چالاکی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں