تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

براہ راست نشریات : بلی نے صحافی کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

استنبول : ٹیلی وژن پر براہ راست گفتگو کرتے ہوئے ترک صحافی کو ایک پالتو بلی نے پیچھے سے تھپڑ ماردیا، ویڈیو دیکھنے والے بے اختیار ہنس دیئے۔

نیوز ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں کو اکثر لائیو بیپر دیتے ہوئے ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے جس کے کیلئے وہ خود بھی ذہنی طور پر تیار نہیں ہوتے۔

اس طرح کے مناظر خبروں کے دوران اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک صحافی کو بلی کے تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اپنے گھر میں موجود ترک ٹی وی کے رپورٹر حسین اوزکوک ایک شو کے دوارن اینکر سے لائیو ٹیلی کاسٹ میں گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

بات چیت کے دوران اسکرین پر اوزکوک کے عقب میں غیر متوقع طور پر ایک بلی نظر آئی، اینکر نے پوچھا کہ کیا آپ نے گھر پر بلی بھی پالی ہوئی ہے۔

ابھی صحافی نے اس بات کا جواب بھی نہ دیا تھا کہ اچانک صحافی کے سر پر بلی نے اپنے پنجے سے تھپڑ رسید کیا جس پر وہ بوکھلا کر رہ گئے۔

صحافی اور اینکر اس بات پر چونکے اور پھر مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، تاہم بلی کے چلے کے بعد دونوں نے اپنی بات چیت جاری رکھی۔

صحافی نے اس کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ بلی اس کی پالتو نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق صحافی کسی دوسرے شخص کے گھر سے براہ راست نشریات کررہا تھا اور بلی اسی گھر کی پالتو تھی۔

مذکورہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا اور صارفین اپنی ہنسی نہ روک پائے، بلیوں سے محبت کرنے والے لوگوں نے اس ویڈیو کو متعدد بار شیئر کیا اور اسے 50 ہزار سے زائد مرتبہ پسند کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -