اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

بلی نے خود کو سانپ کے حملے سے کیسے بچایا؟َ حیرت انگیز ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بلی ایک بہت معصوم اور گھریلو قسم کا جانور ہے جو انسانوں سے بہت جلد مانوس ہوجاتا ہے، قدرت نے ان کو ایک ایسے غیر معمولی ہتھیار سے نوازا ہے جو ان کی جان بچانے کیلئے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

وہ ہتھیار ان کی چھٹی حس ہے جو ان کو کسی بھی خطرے سے فوری آگاہ کرتا ہے اور وہ انتہائی پھرتی کے ساتھ اپنا دفاع کرنے میں کامیاب رہتی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بلیاں پیدائشی شکاری ہوتی ہیں اسی بات کے پیش نظر انہیں محاورتاً شیر کی خالہ بھی کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

تاہم اسی حوالے سے آج ہم آپ کیلئے ایک خاص ویڈیو لائے ہیں کہ جس میں دکھایا گیا ہے کہ بلی اپنا دفاع کتنی کامیابی اور حیرت انگیز طریقے سے کرتی ہے کہ پھرتیلا سانپ بھی اس کے سامنے بے بس ہوجاتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سانپ اور بلی آمنے سامنے ہوتے ہیں اور سانپ اس پر حملہ کرنے کیلئے بلی کے چہرے کے بالکل قریب منہ کھولے ہوئے تیار بیٹھا ہے، دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ جیسے اگلے ہی لمحے وہ بلی کو ڈس کر مار ڈالے گا۔

اس دوران بلی نے ناقابل یقین اور حیرت انگیز طور پر انتہائی پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو ایک زوردار تھپڑ رسید کیا اور سانپ اگلے ہی لمحے زمین پر گر جاتا ہے۔

ویڈیو کو ٹوئٹر پر ٹیریفیانگ نیچر نامی اکاؤنٹ سے شکیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ بلی کے ردعمل کا اوسط وقت تقریباً 20-70 ملی سیکنڈ ہے جو کہ سانپ کے ردعمل کے اوسط وقت، 44-70 ملی سیکنڈز سے زیادہ تیز ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق بلیاں اپنی اونچائی سے چھ گنا تک چھلانگ لگا سکتی ہیں کیونکہ ان کی ٹانگوں کے پٹھے بہت مضبوط ہوتے ہیں جو انہیں ہوا میں لے جاتے ہیں۔ بلیوں کو قدرت نے 18 انگلیاں عطا کی ہیں، ان کے اگلے پنجوں میں سے ہر ایک پر پانچ انگلیاں اور پچھلے پنجوں پر چار انگلیاں ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں