اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بلی نے زخمی شخص کی جان بچالی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان میں زخمی حالت میں بے ہوش پڑے شخص کی جان بلی نے بچالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک شخص زخمی حالت میں بے ہوش پڑا تھا ایسے میں اس کی مدد کو بلی آگئی اور اس کی جان بچا کر پالتو بلی ہیرو بن گئی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ٹویوما شہر کے نزدیک ایک عمر رسیدہ شخص نے دیکھا کہ اس کی پالتو بلی ایک قریبی نہر کی جانب مسلسل دیکھ رہی ہے اور بے چینی کا اظہار کررہی ہے۔

بلی کے مالک کو اس پر حیرت اور تجسس ہوئی کہ وہ ایسا کیوں کررہی ہے اور وہ جب بلی کا تعاقب کرتے ہوئے اس جانب بڑھا ابھی وہ کچھ دور ہی گیا تھا تو وہاں ایک شخص زخمی حالت میں بے ہوش پڑا تھا۔

پالتو بلی کا مالک یہ سارا منظر دیکھ کر حیران رہ گیا اور زخمی شخص کو دیکھ کر بلی کے مالک نے قریبی رہائشی دیگر لوگوں کو بھی مدد کے لیے بلایا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی شخص کی مدد کے لیے چار مزید لوگ آگئے اور بلی کی بروقت نشاندہی سے زخمی شخص کی جان بچ گئی اور پالتو بلی کو اعترافی سند بھی نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں