جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

موتیا کی بیماری میں مبتلا کتے کو کنٹیکٹ لینس لگا دیئے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : نیویارک میں موتیا کی بیماری میں مبتلا کتے کو کنٹیکٹ لینس لگا دیئے گئے۔ کریملن نامی کتا تو بظاہر ٹھیک ٹھاک دکھائی دیتا ہے لیکن آنکھوں میں موتیا اترنے کے باعث ٹھیک سے دیکھنے سے قاصر تھا۔

تفصیلات کے مطابق مغربی معاشرے میں جانوروں سے پیار عام بات ہے، اس کی ایک اور مثال نیو یارک میں دیکھی گئی، جہاں مالک نےموتیا کی بیماری میں مبتلا اپنے کتے کی آنکھوں میں کانٹکٹ لینس لگوادیئے۔

ڈیڑھ سال پہلے موتیا کے آپریشن کے باوجود اس کی بینائی بہتر نہ ہو سکی تو کریملن کو پہلے چشمہ لگایا گیا جس سے اس کا چہرہ کسی پروفیسر کی طرح دکھنے لگا اوراب ڈاکٹر نے کنٹیکٹ لینس تجویز کر دیا۔

کریملن کے مالک کے مطابق کنٹکٹ لینس لگانے کے بعد کتے میں زیادہ پھرتی اور چابک دستی دکھائی دینے لگی ہے، سستا ہونے کی وجہ سے کریملن کو عام انسانی کانٹیکٹ لینس لگایا گیا ہے جس کو ہر ہفتے صفائی کے بعد دوبارہ لگایا جاتا ہے جبکہ کتا اس سارے عمل میں پر سکون رہتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں