اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

کانز فیسٹیول میں شریک آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: آسکر ایوارڈ یافتہ آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ نے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر مظلوم فلسطینیوں کیلئے منفرد انداز میں آواز اٹھائی ہے۔

آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ نے 20 مئی کو 2024 کانز کے ریڈ کارپٹ پر میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے فیشن بلکہ انسانی ہمدردی کے ایک اہم مسئلے پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا۔

- Advertisement -

کانز فلم فیسٹیول کی جانب سے سخت انتظام و ہدایت کے بعد شریک ہونے والی کسی بھی فنکار نے فلسطین کیلئے آواز نہیں اٹھائی لیکن آسٹریلوی اداکارہ نے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

آسٹریلوی اداکارہ اور فلم پروڈیوسر کیٹ بلانشیٹ کانز میں شرکت کیلئے سیاہ گاؤن پہنا تھا جس کا پچھلا حصہ سفید جبکہ اندرونی حصہ سبز تھا اور یہ فلسطینی جھنڈے کی طرح تھا۔

کیٹ بلانچٹ اس سے قبل بھی مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا، تاہم اب انٹرنیشنل فیسٹیول میں مظلوموں کیلئے آواز اٹھانے پر لوگ اداکارہ کی بہت زیادہ تحسین کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں