بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

اڑان بھرتے ہی طیارے کو خوفناک حادثہ

اشتہار

حیرت انگیز

ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیتھے پیسیفک جیٹ لائنر نے ہفتے کی صبح اپنی ایک پرواز ٹیک آف کے فوری بعد تکنیکی مسئلے کے باعث منسوخ کردی اس دوران بھگدڑ مچنے پر11 مسافر طیارے سے ہنگامی طور پر نکلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کیتھے پیسیفک ترجمان نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ سے لاس اینجلس جانے والی پرواز میں عملے کے 17 افراد اور 293 مسافر سوار تھے۔

عملے کی طرف سے تکنیکی مسئلے کا علم ہونے کے بعد معیاری طریقہ کار کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کو روک دیا گیا۔

- Advertisement -

سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی ایچ کے نے پولیس حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ طیارے کا ایک ٹائر زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے پھٹ گیا تھا۔

ائیرلائن نے ایک بیان میں کہا کہ لاس اینجلس کے لیے روانہ ہونے والی پرواز سی ایکس 880 ایک "تکنیکی مسئلے” کے فورا بعد گیٹ پر واپس آگئی جس کی وجہ سے عملے نے ٹیک آف کو روک دیا اور احتیاطی طور پر مسافروں کا انخلاء شروع کر دیا گیا۔

کیتھے پیسیفک نے بتایا کہ پچھلے دروازے سے پانچ سلائیڈوں کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے باہر نکلتے ہوئے متعدد مسافر زخمی ہوئے۔11 میں سے 9 مسافروں کو علاج کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا جبکہ اسپتال میں داخل 2 مسافروں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کیتھے پیسیفک ترجمان نے بتایا کہ ہم خلوص دل سے صارفین سے معذرت خواہ ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں