جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کوچ کا تقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پہلی بار فرنچائز نے خاتون کوچ کی تقرری کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کی کیتھرین ڈالٹن کو ٹیم کا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

کیتھرین ڈالٹن ٹاپ لیول پر مینز ٹیم کی پہلی خاتون کوچ ہیں، انہوں نے چار ون ڈے اور چار انٹرنیشنل ٹی 20 میچز کھیلے ہیں جبکہ وہ پہلے ہی دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔

کیتھرین ڈالٹن آئی سی بی لیول تھری ایڈوانس کوچ ہیں جبکہ وہ انگلینڈ میں نیشنل فاسٹ بولنگ اکیڈمی میں بھی کوچنگ کر چکی ہیں۔

اس کے علاوہ کیتھرین ڈالٹن نے پیس فاؤنڈیشن میں بھارت کے دیپک چہار جیسے بولرز کے ساتھ کام کیا۔

پی ایس ایل میں کوچنگ کی ذمہ داریاں ملنے پر کیتھرین ڈالٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی ملتان سلطانز کے ساتھ کام کر چکی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں