تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

روس میں خاتون کو ان کی پالتو بلیاں کھا گئیں

بتائسک: روس میں ایک خاتون کو ان کی پالتو بلیاں کھا گئیں، اور 2 ہفتوں بعد ان کی موت کا پتا چلا۔

تفصیلات کے مطابق روسی شہر بتائسک میں بلیاں پالنے والی ایک خاتون کی لاش کو 20 ‘مین کون’ پالتو بلیاں دو ہفتوں تک کھاتی رہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون گھر میں اچانک موت کا شکار ہو کر گر پڑی تھیں، اور کسی کو ان کی موت کا پتا نہ چل سکا، یوں دو ہفتے تک ان کی لاش گھر میں فرش پر پڑی رہی۔

پولیس بیان کے مطابق خاتون کے متعلق تب معلوم ہوا جب کہ دفتر میں ان کے ساتھ کام کرنے والی ایک اور خاتون نے انھیں فون کیا، جب فون پر کوئی جواب نہیں مل رہا تھا تو خاتون نے پولیس کو مطلع کر دیا۔

پولیس کا خیال تھا کہ خاتون دو ہفتے قبل گھر میں اچانک گر کر موت کا شکار ہو گئی تھیں، خاتون، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، بلیاں پالتی تھیں، اور ان کے پاس 20 عدد ‘مین کون’ بلیاں تھیں۔

یہ بلیاں ایک انتہائی مقبول گھریلو نسل سے تعلق رکھتی ہیں، جس کا آغاز امریکی ریاست مین سے ہوا ہے، ان کی جسامت عام بلیوں کے مقابلے میں بڑی ہوتی ہے، لیکن یہ نہایت سست مزاج اور شانت طبعیت والی ہوتی ہیں، اور اکثر انھیں ‘بے ضرر دیو’ کہا جاتا ہے۔

جانوروں سے بچاؤ کی ایک ماہر خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ یہ بلیاں دو ہفتے تک اکیلی تھیں، کھانا نہیں تھا، تو یہ اور کیا کھاتیں، اس لیے انھوں نے مالکن کی لاش کو کھانا شروع کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے، انگلینڈ کے ہیمپشائر میں ایک خاتون کو اس کی پالتو بلیوں نے آدھا کھا لیا تھا، اور اس کی لاش دو ماہ بعد دریافت ہوئی تھی۔

اس سلسلے میں حالیہ تحقیقی مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ بلیاں پالنے والے وہ مالکان جو گھر میں اچانک مر جاتے ہیں، اور لوگوں کو ان کے بارے میں پتا نہیں چل پاتا، انھیں بلیوں کے کھانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -