اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے مویشی بھی بیمار، ڈیری فارمرز نے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں جاری شدید گرمی سے صرف انسان نہیں جانور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں ڈیری فارمرز نے مویشیوں کی جان بچانے کے لیے حکومت سندھ سے مدد مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی متاثر ہو رہے ہیں جہاں گرمی نے کئی قیمتی انسانی زندگیاں نگل لی ہیں وہیں درجنوں گائے بھینسیں بھی ہلاک ہوچکی ہیں جب کہ سینکڑوں دودھ دینے والے مویشی بیمار ہونے لگے ہیں۔

کراچی کی بھینس کالونیوں میں سینکڑوں گائیں اور بھینسوں میں شدید گرمی کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں جس نے ڈیری فارمرز کی راتوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور انہوں نے اپنے جانوروں کی جانیں بچانے کے لیے سندھ حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔

اس سلسلے میں ڈیری فارمرز نے سندھ حکومت اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک نجمی عالم کو خط لکھ کر مویشیوں کے نقصان کو روکنے کے لیے کراچی میں سینئر ویٹرنری ڈاکٹرز اور کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں تقریباً 10 لاکھ دودھ دینے والے جانور موجود ہیں جو شہر قائد کے لاکھوں لیٹر دودھ اور گوشت کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ہیٹ اسٹروک کی لہر کے باعث ڈیری فارمز پر متعدد جانور ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں بیمار ہو رہے ہیں، جن کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت فوری اقدام کرے۔

کراچی میں شدید گرمی، باڑوں میں گائیں دم توڑ گئیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں