تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارتی سیاست دان نے کارکن کو تھپڑ جڑ دیا (ویڈیو وائرل)

منڈیا: بھارتی ریاست کرناٹک میں کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار نے پارٹی کارکن کو تھپڑ جڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں کانگریس کے صدر ڈی کے شیو کمار پارٹی کارکن کو تھپڑ مارنے پر تنقید کی زد میں آگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیو کمار کارکنان کے ساتھ جارہے ہیں اسی دوران ایک کارکن نے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو وہ برہم ہوگئے اور انہوں نے اسے روک کر تھپڑ مار دیا۔

واقعہ اس وقت رونما ہوا جب کانگریس کے رہنما بیمار کسانوں کے رہنما جی میڈ میڈ گوڈا کی صحت یابی سے متعلق دریافت کرنے گئے تھے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی کانگریس رہنما کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے  شیو کمار کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا، وہ اس کے ساتھ نرمی سے بھی پیش آسکتے تھے۔

دوسری جانب جب صحافیوں نے شیو کمار سے وائرل ویڈیو کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو انہوں نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسے بڑا مسئلہ بنانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ شخص ان کا رشتہ دار ہے۔

Comments

- Advertisement -