تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بھارت: موت کا غار تین نوجوانوں کو نگل گیا

جھار کھنڈ: بھارت میں موت کے ایک غار نے تین نوجوانوں کو نگل لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڑھوا میں ایک پہاڑی غار کے اندر شکار کے لیے جانے والے تین نوجوان دم گھٹنے سے موت کا شکار ہو گئے۔

ہلاک شدگان کا تعلق قبیلہ کوروا برادری سے تھا، اور وہ جنگل میں شکار کے لیے گئے تھے، شاہل نامی جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے وہ ایک غار میں گھسے، لیکن پھر باہر نہ نکل سکے۔

رپورٹس کے مطابق گاؤں کے 6 نوجوان شکار کی تلاش میں ٹیکوا گاؤں کے پکوا ڈیم پہاڑ پر گئے تھے، جہاں ان میں تین نوجوان 20 فٹ نیچے چٹانی غار میں اترے، ان میں سے دو نوجوان امیش کوروا اور شیام بہاری کوروا غار کے اندر داخل ہوئے، اپیندر کوروا نامی ایک نوجوان بھی ان کے پیچھے پہنچ گیا، تاہم وہ اندر داخل ہوتے ہی وہاں بے ہوش ہو کر گر گیا۔

کچھ دیر بعد دیگر ساتھیوں نے اوپیندر کوروا کا پیر دیکھا، انھوں نے اسے باہر نکالا، لیکن تب تک اس کی موت ہو چکی تھی، جب کہ باقی دو نوجوانوں کو وہاں سے نہیں نکالا جا سکا کیوں کہ وہ غار کے اندر گہرائی میں چلے گئے تھے۔

نوجوانوں نے گاؤں والوں اور پھر پولیس کو اس کی اطلاع دی، تاہم دو شکاریوں کی لاشیں ابھی بھی غار کے اندر موجود ہیں، اور انھیں نہیں نکالا جا سکا ہے، جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ناکامی پر این ڈی آر ایف سے مدد طلب کر لی ہے۔

Comments

- Advertisement -