منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کراچی: فوجی جوانوں پرحملے کی فوٹیج اے آر وائی نیوز کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے قریب آرمی کے جوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹارگٹ کلر ز موٹرسائیکل پر سوار تھے ،جو حساس ادارے کی گاڑی کا تعاقب کررہے تھے پارکنگ پلازہ کے موڑ پر ہی ایک ٹارگٹ کلر اترتا ہے اور فائرنگ کرتا ہے، بعد ازاں دونوں حملہ آوروں کو بھی اسی راستے سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

پولیس کے مطابق دونوں حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ہیلمٹ پہنا ہوا تھا جس کی وجہ سے ان کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر پارکنگ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے حساس ادارے کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، گاڑی معمول کے گشت پر تھی ، فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئی تھی۔

واقعہ کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے اہلکاروں عبدالرزاق اور خادم حسین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں