منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پب جی کھیلنے سے روکنے پر 4 افراد قتل، ملزم کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ملزم نے بھابھی، بہن، بھائی اور دوست کو قتل کردیا، واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں پب جی گیم کھیلنے سے روکنے پر ملزم نے اپنے ہی اہلخانہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم پب جی گیم کے انداز میں ہی اندھا دھند فائرنگ کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہن، بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ ماں اسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پب جی کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان نے بھابھی، بہن اور دوست کو قتل کردیا

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ نے بتایا کہ والدہ نے گیم سے کھیلنے سے روکا تو ملزم آپے سے باہر ہوگیا اور گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم کا دوست بھی جاں بحق ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں