اشتہار

لیڈی ڈاکٹر سارہ کے قتل میں ملوث نامزد ملزمہ بسمہ اور مقتولہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : لیڈی ڈاکٹرسارہ کے قتل میں ملوث نامزد ملزمہ بسمہ اور مقتولہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ، پولیس نے ملزمہ ڈاکٹر بسمہ کا کردار سب سے اہم قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیڈی ڈاکٹرسارہ ہلاکت کے کیس میں پولیس حکام کی تحقیقات جاری ہیں، لیڈی ڈاکٹر سارہ کے قتل میں ملوث نامزد ملزمہ بسمہ اور مقتولہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

جس میں مقتولہ اورملزمہ بسمہ کو کلینک کے باہر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں کلینک سےنکل کررکشے میں سوار ہو کرکہیں جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا کہنا ہے ملزمہ بسمہ کو تاحال گرفتارنہیں کیاجاسکاہے، پولیس نے کیس میں بسمہ کا کردار سب سے اہم قرار دیا ہے۔

پولیس ابتدائی تفتیش میں بسمہ کو ڈاکٹر سارہ قتل کیس میں ملزمہ نامزد کرچکی ہے، پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سارہ ملک جمعے کے روز گھر سے نوکری کے لیے نکلی ، سارہ ملک جانوروں کے اسپتال میں ڈاکٹر تھی ، اسپتال کے مالک سے خاتون کافی عرصے سے تعلق تھا، ابتدائی طور پر لگتا ہے ذہنی دباو میں آکر خود کشی کی کوشش کی۔

دوسری جانب ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ لڑکی کی لاش تین سے چار گھنٹے پرانی ہے، جس کے بعد کئی سوال کھڑے ہوگئے ہیں کہ لڑکی جمعے کو غائب ہوئی اور اتوارکو سمندر سے لاش ملی۔۔ لڑکی دودن کہاں رہی؟

مقتولہ کے والد کا کہنا تھا اسپتال کی فوٹیج دیکھی۔ بیٹی کو پریشانی میں اسپتال سے نکلتے دیکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں