تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

خوفناک حادثے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

لندن: برطانوی پولیس نے شمالی علاقے میں پیش آنے والے خوفناک حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے شمالی علاقے ہارلیسڈین میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں دو نقاب پوش کارسواروں نے گاڑی کوٹکر ماری اور پھر گولیوں‌ کی بوچھاڑ کردی۔

برطانیہ کی میٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا اور ملزمان کی شناخت کے لیے شہریوں سے اپیل بھی کردی۔ اس ضمن میں میٹ پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جاری کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی شناخت کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائے گا اور اُن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

پولیس حکام کے مطابق نقاب پوش افراد نے رہائشی علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کمسن بچہ ، خاتون اور اُن کے دو جوان بیٹے بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تین جون کو پیش آیا، جس کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون نے شہریوں سے ایپل کی کہ وہ حملہ آوروں کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کریں تاکہ ہمیں اس بات کا علم ہوسکے کہ آخر کیوں انہوں نے ہمیں فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

میٹ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملزمان کی شناخت کرنے والے شہری کو بیس ہزار پاؤنڈز کی رقم بطور انعام دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -